سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری

سرگودہا،23جولائی(اے پی پی) فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے وارننگ کے مطابق مون سون کے باعث شدید بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے دریائے جہلم اور چناب میں رواں ماہ کے آخر اور آئندہ ماہ کے شروع میں سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا اور دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے یہ وارننگ سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کیلئے بھی جاری کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشیں برسانے والا سسٹم جلد بارشیں برسائے گا جس سے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.