پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ:فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کااعلان کردیا

0
37

لاہور/کراچی: پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ:فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کااعلان کردیا ا،طلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ سرپرمنڈلانے لگا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بجٹ کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں آٹے کی قلت پیدا ہورہی ہے

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں ٹوکن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے. یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا عاصم رضا نے کہا کہ اگرمطالبات کو نہ مانا گیا تو 30 جون سے ملک گیر ہڑتال کریں گے.

انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی وزیروں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے بات چیت بے سود رہی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ فلور ملز مالکان کل سے 2 روزہ علامتی ہڑتال کریں گے.

انہوں نے کہا کہ آٹے پر لگنے والے ٹیکس کے خلاف فلور ملز مالکان سراپا احتجاج ہیں، ٹیکس واپس نہیں لیا جارہا، جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوگا

ادھر سندھ سے پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے ایک اور دھڑے نے ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا یہ اعلان چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف نے کیا ہے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ابتدائی طور پر دو روزہ ہڑتال کی جائے گی.

Leave a reply