وزیر خارجہ نے اسمبلی میں بلاول کو جواب دیا تو شیری رحمان آئیں میدان میں، کیا کہا؟
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان پوری بات سننے کے بعد اپنی زبان کو زحمت دیا کریں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو سنے بغیر تبصرہ کردیا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھو دیش اور پختونستان کے تصورات کی مذمت کی، حکومتی ارکان پوری بات سننے کے بعد اپنی زبان کو زحمت دیا کریں، شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اراکین بلاول بھٹو کے بیان میں سے ملک دشمنی نکال کر دکھائیں، پیپلزپارٹی سندھ اور خیبرپختونخوا میں علیحدگی پسند عناصر کے خلاف بڑی قوت ہے، حکومت سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی کے الزامات پر اتر آئی ہے، بلاول سن لے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، وزیر خارجہ واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پختونستان کی بات کرنے والے پٹ گئے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، کم از کم آج یہ تاثر نہ دیں کہ پاکستان میں صوبائی تعصب کی لہر ہے. بلاول زرداری کو … وزیر خارجہ نے اسمبلی میں بلاول کو جواب دیا تو شیری رحمان آئیں میدان میں، کیا کہا؟ پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں