دیگرپاکستانیوں کومحفوظ رکھنے کےلیئے کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات

0
50

کراچی: دیگرپاکستانیوں کومحفوظ رکھنے کےلیئے کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات،اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے ملک کے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کروونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی پر مبنی اقدامات کے حوالے سے ملک کے7 بین الاقوامی ائر پورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دئیے گئے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔یہ فوکل پرسنزیہ بھی ہدایات دیں گے کہ دیگرپاکستانیوں کو کس طرح اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹس ہیلتھ افسران کروونا وائس کے فوکل پرسنز ہوں گے، جن میں کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر طارق نواز، اسلام آباد ائر پورٹ پر ڈاکٹر سارہ سعید، علامہ اقبال، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ انٹرنیشنل کے لئے ڈاکٹر امینہ ثاقب جب کہ باچا خان انٹرنیشل پر کشمالہ اورکزئی فوکل پرسن کے فرائض انجام دیں گی۔

Leave a reply