لاہور ایئرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ:پروازیں معطل کرنا پڑگئیں

0
46

لاہور:لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے سول ایوی ایشن کو پروازیں معطل کرنا پڑگئیں ہیں ، ادھر اطلاعات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ میں حد نگاہ سو میٹر سے نیچے آگئی ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا آپریشن جزوی متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 406 کو واپس موڑ دیا گیا اور پرواز پی ایف 145 کو بھی واپس کراچی اتار دیا گیا ہے۔ٹورانٹو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 790 کو بھی اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے۔

ادھر لاہور:پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے علاوہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور رشکئی سے پشاور تک موٹروے کو بند کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔

 

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا بسیرا، بعض مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور چنیوٹ سمیت پنجاب کے تمام شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں، شدید دھند کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں دھند نے مناظر دھندلا دیئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دھند کے سبب موٹروے بھی کئی مقامات سے بند کر دی گئی۔ لاہور سے سمندری اور پنڈی بھٹیاں تک موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

لاہور ائیر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، دس سے زائد پروازوں کے مسافروں کو شیڈول متاثر ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply