لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

0
36

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل۔۔ رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ہونے کے باعث گزشتہ 11 گھنٹوں سے لاہور ایئرپورٹ بند ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ جونہی دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

ادھر اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ‏لاہور جہاں دھند میں اضافے کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے اوراسی وجہ سے ‏ائیر بلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 412صبح 9بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے

ادھر ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دوپہر بارہ بجے تک تاخیر کا شکار‏ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی لاہور سے دوحہ جانےو الی پرواز 621دوپہر 1:30تک تاخیر کا شکار‏ہے اور ایسے ہی پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 789صبح 9:30تک تاخیر کا شکارہے

Leave a reply