سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد

0
84

سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد

تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کےلیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہےکہ ایران نوازحوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے سوعدی عرب کے شہر خمیس مشیط میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شاہ خالد فضائی اڈے پرحملے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس طرح کے دعوے حوثیوں کی مجرمانہ مایوسی کا بین ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغی نہتے شہریوں اور معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عالمی قانون کے تحت حوثیوں کی طرف سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ عرب اتحاد حوثی باغیوں کی دہشت گردی سے یمنی قوم اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کے خلاف لڑ رہی ہے۔

Leave a reply