فوج کی بس میں دھماکہ ،13 افراد کی موت

0
49

فوج کی بس میں دھماکہ ،13 افراد کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی بس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں

شام کے علاقے وسطی دمشق میں فوجیوں کی بس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ، خبر رساں ادارے کے مطابق بس جونہی پل پر پہنچی دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جبکہ فوج کے انجئینرنگ یونٹ نے دھماکہ خیز مواد کی تیسری ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا . دھماکہ سڑک کنارے نصب دو بم پھٹنے سے ہوا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی اہلکاروں کی بس حافظ الاسد پل سے گزررہی تھی

خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی ادارے نے دھماکے کودہشت گرد ی قرار دیا،سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں بس جلی ہوئی ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی معائنہ کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی

داعش کے مشتبہ جنگجوؤں نے اس سال مشرقی شام میں فوج کی گاڑیوں پر کئی حملے کیے ، جو اب بھی وسیع صحرائی علاقے میں کام کر رہے ہیں۔یہ حملہ دارالحکومت میں اب تک کا خوفنباک ترین حملہ ہے ، اس سے قبل مارچ 2017 میں داعش کی جانب سے جسٹس پیلس کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اگست میں شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث فوجیوں کو لے جانے والی بس میں گیس کا ٹینک پھٹ گیا جس سے ایک ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے ،

Leave a reply