ایف آئی اے نے شاہین ایئر کے اثاثے ضبط کرنے شروع کردیئے

0
25

کراچی :عدالت کے حکم پرایف آئی اے نے شاہین ایئر کے اثاثے ضبط کرنے شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے متعدد عہدیداروں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر ایئرلائن کے طیارے سمیت جائیداد کو ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ برس سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2.1 ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں شاہین ایئرلائن کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر روف شیخ کے مطابق شاہین ایئر نے مبینہ طور پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔وہ مزید بتاتے ہیں کہ ایئرلائن حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے خلاف 11 ارب روپے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے خلاف 5 کروڑ روپے کا مبینہ طور پر ‘قصداً ڈیفالٹر’ ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر کے مالکان نے متحدہ عرب امارات میں مبینہ طور پر کمپنیاں بنائیں اور اس پیسے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔

 

 

ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر منیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر کے سی ای او خالد صہبائی اور دیگر 8 ڈائریکٹرز کے خلاف سی اے اے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے پر13 جولائی 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پاکستان اور بیرون ملک مختلف بینک اکاؤئنٹس میں منی لانڈرنگ کی اور اسی رقم سے جائیدادیں خریدیں۔

ایف آئی اے افسر نے کہا کہ شاہین ایئر کے ڈائریکٹرز کے خلاف اب تک منی لانڈرنگ سے منسلک جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کرنے کے لیے ایف آئی اے کو اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2020 میں ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے خلاف قومی خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

 

 

Leave a reply