ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،2200 کلو بیمارمرغیاں تلف

0
19

لاہور:پیجاب فوڈ اتھارٹی کا بیمار، لاغر مرغیاں سپلائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن.

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 2200 کلو بیمار مرغیاں برآمد کر لی گئیں.ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون کے مطابق موذی بیماریوں کا شکار کم وزن مرغیاں سپلائی کرنے والے 2 سپلائر پکڑے گئے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ نذیر پولڑی اور شکیل پولڑی سپلائر بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی کے لئے لا رہےتھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور لاغرمرغیاں ذبح کر کے پیمکو بھٹی میں جلا دی گئیں۔

برآمد شدہ زیادہ تر مرغیاں فلو،پھیپھڑوں، اور آنکھوں کی متعدد بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں۔
بیمار اور کم وزن مرغی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔ شعیب جدون نےعوام سے گزارش کی کہ مرغی ذبح کروانے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں۔لاغر،کم عمریا پہلے سے ذبح شدہ مرغی ہرگز مت خریدیں۔

ڈی جی فوڈ اتحارٹی نے شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہر ممکن فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

Leave a reply