پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص چکن فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن۔
فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی بڑی چکن منڈی ٹولنٹن مارکیٹ میں انتہائی ناقص انتظامات پر 8 سٹالز مالکان کیخلاف مقدمات درج درج کرا دیا.سٹالز پر موجود 1400 کلو ناقص گوشت تلف کر دیا ،اتھارٹی کے مطابق اصلاح ہونے تک دوکانیں بند رہیں گی
ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون ن کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائی کی گئی، ذبح کے لیے لازم کون سسٹم کے عدم استعمال ،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر کارروائی کی گئی۔ اپریشن کے دوران حشرات کی بہتات، گندے ڈرمز کا استعمال اور ناقص سٹوریج ایریا پایا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ گندے نالے کے گرد بدبودار ماحول میں مرغیوں کو ذبح کیا جا رہا تھا،ایسے گوشت کی فروخت بیماریاں بانٹنے کے مترادف ہے ۔
فوڈاتھارٹی کے مطابق بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔شعیب جدون کا کہنا تھا کہ فوڈ لائسنس، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی صریحا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اشیائے خورونوش کی خریداری سے قبل گردونواح کا ماحول ضرور دیکھیں ۔شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی نے
شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہر ممکن فراہمی کیلئے سخت پالیسی اپنانے کے عزم کا اظہار کیا۔