مزید دیکھیں

مقبول

ہم ہمیشہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ...

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات.تحریر:ملک سلمان

تمام قومی اور بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان المبارک میں شہریوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ کارروائیوں کے دوران 4 سویٹس یونٹس کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزاء تلف کیے گئے۔

ممنوعہ اجزاء برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ واشنگ ایریا میں فنگس لگی ہوئی پائی گئی۔ انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود تھا اور تیار اشیاء کھلی موجود پائی گئیں۔ اشیاء کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ تلف کیے گئے اجزاء میں نان ٹریس ایبل کھلے رنگ، ممنوعہ امونیا اور رنگ کاٹ شامل ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ غیر معیاری، ناقص اور ممنوعہ اشیاء کا استعمال متعدد موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ افسران اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ملاوٹ اور جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمنی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو پنجاب بھر سے نکال بھگائیں گے۔

یہ کارروائیاں شہاب پورہ اور حاجی پورہ میں کی گئیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں