انسانی صحت سب سے پہلے ، باقی بعد میں ، چھاپے پر چھاپہ

0
27

لاہور : انسانی صحت سب سے پہلے باقی بعد میں ، مضر صحت کوئی بھی چیز برداشت نہیں ، اسی اصول کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 4 یونٹس فیل جبکہ 2 کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

وزریراعظم کی بھتیجی کا پرس چوری ، کیا قیتمی ترین اشیاء تھیں ، خبر آگئی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کو کیمیکلز لگا کر مربہ اور اچار تیار کرنے پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔ ناقص نیلے ڈرموں میں محفوظ کیے گئے مضر صحت مربہ جات میں مرے ہوئے مچھر اور مکھیوں کی بھاری مقدار پائی گئی۔

مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے صوبے بھر میں 144 اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ کی۔ اس دوران 2 ہزار 640 کلو فنگس زدہ مربہ، 873 کلو زائد المعیاد اچار، بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور مصالحہ جات برآمد کرلیے گئے۔دوسری طرف لاہور کی شاہرات پر جگہ جگہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے فلیکس لگائے گئے ہیں جہاں صحت اور انسانی جان کے لیے کیے اقدامات اور مضر صحت اثرات سے بچنے کی نصیحت کی گئی ہے

وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 26 یونٹس کو جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر 107 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ لاہور زون میں 82 یونٹس کو چیک کیا گیا۔

Leave a reply