بھکر: فوڈ سیفٹی ٹیم ایکشن میں آگئی، 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ
بھکر باغی ٹی وی(نامہ نگاراتباع رسول ملنگی سے)فوڈ سیفٹی ٹیم ایکشن میں آگئی، 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھکر میں 117 فوڈ پوائنٹس اور 35 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،ملاوٹی دودھ، زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس، ملاوٹی مصالحہ جات اور مضر صحت آئل تلف کردیا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 16 فوڈ پوائنٹس اور 4 دودھ بردار گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے،
معمولی نقائص اور انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے 97 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کاکہناہے کہ
خوراک کی تیاری میں دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،شہری صحت دشمن عناصر کیخلاف ہیلپ لائن 1223 پر شکایات درج کروائیں۔