باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں،ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن،ریگولیشن اور قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی 14 روز میں اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اساتذہ کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اساتذہ محنت اورجذبے سے قوم کے نونہالوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کا فریضہ سرانجا م دے رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کازہر پھیلانے والوں کو کڑ ی سزائیں دی جائیں گی۔ پنجاب میں منشیات کے سدباب کیلئے بااختیار ادارہ بنایا جائے گا۔ خصوصی عدالتیں اور پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ اساتذہ کرام تعلیمی ادار وں میں منشیات سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا موثر کردارادا کریں دین سے لگاؤ اوردینی تعلیم بھی منشیات سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گزشتہ دنوں گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کے ٹیچنگ سٹاف نے ملاقات کی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کنٹریکٹ اساتذہ کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرسابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلابخشتے ہیں اورہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں۔ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن دنیا بھر کے اساتذہ کو ان کی محنت اور کاوشوں کیلئے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔دنیا بھر میں اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم و قلیدی ہوتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کی زندگی آسان اور بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے۔جدید ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے محکمہ تعلیم پنجاب میں چار لاکھ کے قریب اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ایک آن لائن سسٹم ای ٹرانسفر پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت کے پہلے سال میں مکمل کیا گیا۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اب تک لاکھوں اساتذہ گھر بیٹھے تبادلے کی درخواست آن لائن پورٹل پر دے کر مستفید ہو چُکے ہیں۔ اس کے علاوہ اساتذہ کے لئے آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ، پینشن پے آرڈر، آن لائن چھٹیاں، اے سی آرز، پی ای آرز و دیگر کا نظام بھی مکمل طور پر ڈیجٹلائیز ہو چکا ہے۔ ہم نے سابق وزیراعظم و چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔ جو امُور اساتذہ پہلے بیشتر مشکلات کے بعد سرانجام دیتے تھے آج وہ بغیر کسی سفارش، دشواری و رشوت کے گھر بیٹھے انجام دے رہے ہیں۔ مراد راس نے کہا کہ ہم نے اِن منصوبوں سے اساتذہ کی مشکلات دُور کی ہیں تاکہ وہ مکمل توجہ ہمارے بچوں کی تربیت و پڑھائی پر دے سکیں۔اس دنیا میں کوئی بھی قوم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ہماری مکمل توجہ ہمارے بچوں و اساتذہ کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہے