فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

0
38

لاہور: فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکتان کومنسوخ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی،

اس حوالے سےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی آفر کی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک روز میں جواب دے گا۔

جس میں پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی۔ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہر لحاظ سے بالکل محفوظ ترین ملک ہے،

انگلش ٹیم کو پاکستان میں بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔ پی سی بی نے انگلش بورڈ کو یہ بھی پیشکش کی ہے کہ تمام میچز کو راولپنڈی سے لاہور یا کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک دو روز میں اپنے جواب سے پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔

دوسری طرف شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں وہ مصروف ہیں جن کوہرمحاذپرشکست ہوئی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں ایسی ساز شیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں

 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے سے دوبئی روانہ ہو گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی 33 رکنی ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جو شام 6 بجے چارٹر ڈ طیارے سے روانہ ہو گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پوری ٹیم کے کرونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

33 رکنی وفد چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔

Leave a reply