فٹبال کے حجم کی نئی غیر معمولی جیلی فش دریافت

0
55

پاپوا نیو گنی میں ایک منفرد اور غیر معمولی جیلی فش دریافت کی گئی ہے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک غوطہ خور نے اس جیلی فش کی ویڈیو ریکارڈ کی اور سائنسدانوں نے اس حوالے سے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ڈورین بورچرڈز نے اس ویڈیو کو بنایا اور ان کا کہنا تھا کہ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انہوں نے 3 یا 4 جیلی فش کو دیکھا جو بہت غیرمعمولی تھیں ان مچھلیوں کا دماغ نہیں تھا تو میں نہیں جانتا کہ وہ کس طرح پانی میں تیر رہی ہیں-

درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

اس سوال کا جواب جاننے کے لیے انہوں نے ویڈیو کو جنوبی افریقہ میں موجود اپنی اہلیہ کو بھیجا ان کی اہلیہ نے اس ویڈیو کو جیلی فش ایپ میں اپ لوڈ کیا جو کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ماہر ڈاکٹر لیزا این گریشون کا پراجیکٹ ہے۔

ڈاکٹر لیزا نےبتایا کہ جب میں نےاس ویڈیو کو دیکھا تو میں کرسی سے گرتے گرتے بچی انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ یہ ایک پراسرار جیلی فش Chirodectes maculatus ہے جسے دہائیوں قبل دریافت کیا گیا تھا مگر پھر وہ کبھی دوبارہ نظر نہیں آئی، مگر اب ان کا ماننا ہے کہ یہ ایک نئی قسم ہے۔

برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

دوسری جانب سے ایک اور بحری حیات کی ماہر پروفیسر کائیلی پٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ جیلی فش کی ایک نئی قسم ہو مگر صرف ایک ویڈیو کی بنیاد پر حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

اس جیلی فش کاحجم ایک فٹبال کے برابر ہے اور اس کی ویڈیو دسمبر 2021 میں بنائی گئی تھی مگر اب جاکر اس کے حوالے سے محققین کی رائے سامنے آئی۔

دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

Leave a reply