بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار 2 گھروں، پٹرول اسٹیشن اور 2 گاڑیوں سے محروم

عدالتی فیصلے کے بعد گیان کو دو جائیدادوں کی چابیاں حوالے کرنا پڑیں
sports

کراچی:پریمیئر لیگ میں سنڈرلینڈ کے سابق سٹار فٹ بالر اساموا گیان کو اپنی بیوی گفٹی گیان سے طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول ا سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ین سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد 39 سالہ گیان کو اپنی طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا گھانا کی قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یہاں تک کہ اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ آیا ان کے تین بچے واقعی ان کے ہیں یا نہیں، لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ ان کے والد ہیں۔ عدالت نے گیان کو ہر ماہ 25 ہزار گھانین سیڈی (تقریباً 1,729 پاؤنڈ) بچوں رافیل، فریڈرک، اور فلوئیڈ کے اخراجات کے لیے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد گیان کو دو جائیدادوں کی چابیاں حوالے کرنا پڑیں ان میں سے ایک جائیداد گھانا کے دارالحکومت ایکرا میں جبکہ دوسری برطانیہ میں واقع ہے عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ گفٹی نے ان گھروں کے لیے "نان کیش شراکت” کی تھی، کیونکہ وہ ان کے تینوں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرتی رہی تھیں ان بچوں میں سے دو کا جنم 2013 میں گیان اور گفٹی کی شادی سے پہلے ہوا تھا۔

سابق سٹرائیکر گیان نے رینس اور اڈینیز کے لیے بھی کھیلا اور 2010 میں اسٹڈیم آف لائٹ منتقل ہونے سے پہلے ترکی، دبئی، چین، اور بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور اس سال کے اوائل میں ان کی مجموعی دولت تقریباً 18 ملین پاؤنڈ سے زیادہ تھی،گیان کی شاندار کارکردگی کی بدولت گھانا نے 2010 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن لوئس سواریز کے مشہور ہینڈ بال کے بعد ان کی مس ہوئی پنالٹی کک نے گھانا کو یوراگوئے کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر کر دیا تھا۔

Comments are closed.