عوام کی خاطرایم کیوایم سے بات کرنے،ساتھ بیٹھنےکوتیارہوں پیپلزپارٹی نے 12سال میں سندھ کوموہنجودڑوبنا دیا:مصطفیٰ کمال

0
37

کراچی :عوام کی خاطر ایم کیوایم سے بات کرنے، ساتھ بیٹھنےکو تیارہوں،پیپلزپارٹی نے 12سال میں سندھ کوموہنجودڑوبنا دیا:اطلاعات کےمطابق سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 12 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ، حیدرآباد کو موہنجو دڑو بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین و سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، بلاول اور آصف زرداری کا خطاب غور سے سنا، یہ سب لوگ اپنی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ دوسروں کی حکومت کیوں ہے، بلاول بھٹو آپ کی تو سندھ میں کئی سال سے حکومت ہے، آپ نے کراچی کشمور تک کیا عوام کو؟

ان کا کہنا تھا کہ 12 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ، حیدرآباد کو موہنجوڈرو بنا دیا ہے،یہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، آپ پہلے ووٹرز کو تو عزت دیں، سندھ میں آپ حکمران ہو،18 ویں ترمیم کے بعد آپ مزید بااختیار ہو۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مقامی سطح پر یونین کونسل کو اختیار نہیں دیتے، موجودہ اور پہلے لے حکمران، دونوں ہی اچھے نہیں، عوام کی خاطر ایم کیو ایم سے بات کرنے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے مفادکے لیےصوبے کی بات کرتے ہیں، ایم کیو ایم صوبے کے نعرےکے پیچھے چھپ رہی ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کارڈ، ایم کیو ایم نے مہاجر کارڈ کھیلا، ان دونوں پارٹیوں سے اب جان چھڑانی ہے۔

Leave a reply