فوربز کی ایشیائی 30 انڈر 30 فہرست میں پاکستانی موسیقارعبداللہ صدیقی شامل

0
42

پاکستانی موسیقارعبداللہ صدیقی کو امریکی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 فہرست میں شامل کیا ہے-

باغی ٹی وی : فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 30 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں اپنی نمایاں خدمات کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

اور ان میں سے ایک عبداللہ صدیقی بھی ہیں اور انہوں نے ہی اپنے تصدیقی شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے خود کو ملنے والے اس اعزاز کے بارے میں بتایا۔

2019 میں نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 کے دوران لازاول فنی صلاحیت سے شہرت پانے والے20 سالہ عبداللہ صدیقی نے انسٹاگرام پر لکھا ‘فوربز 30 انڈر 30 میں شمولیت پر میں دنگ اور بہت شکرگزار ہوں، اس مقام تک پہنچانے میں مدد کرنے والے افراد کو میں شکریہ کہتا ہوں-

امریکی جریدے نے عبداللہ صدیقی کی پروفائل میں انہیں پروڈیوسر قرار دیتے ہوئے لکھاعبداللہ صدیقی 11 سال کی عمر سے انگلش زبان کی الیکٹرونک موسیقی پروڈیوس کررہے ہیں اور 16 سال کی عمر سے ایک انڈیپینڈنٹ آرٹسٹ کے طور پر اپنے ٹریک ریلیز کررہے ہیں’۔

پروفائل میں مزید بتایا گیا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکار نیس کیفے بیسمنٹ میں شریک ہوئے، ایک ایسا پاکستانی شو جس میں گمنام فنکاروں کی موسیقی کو پیش کیا جاتا ہے، عبداللہ صدیقی نے پاکستان کے چند معروف گلوکاروں بشمول فواد خان، میشا شفیع، شمعون اسمعیل اور آئمہ بیگ کے لیے بھی میوزک پروڈیوس کیا ہے۔

عبداللہ صدیقی کی اس کامیابی پر مداحوں سمیت متعدد معروف فنکاروں نے ان کو مبارکباد دی جن میں عاطف اسلم ، آئمہ بیگ ، اشنا شاہ ، عدنان انصاری، عائشہ عمر و دیگر شامل ہیں-

واضح رہے کہ فوربز کی یورپی فہرست میں 2 پاکستانی نژاد لڑکیوں کو بھی شامل کیا گیا جن میں پاکستانی نژاد شیف زہرا خان جو لندن میں اپنا کیفے چلاتی ہیں فوربز کی فہرست میں زہرا خان کو ’ریٹیل ای کامرس‘ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں لندن میں اپنا کیفے کامیابی سے چلانے کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ ایک اور پاکستانی نژاد لڑکی آمنہ اختر کو بھی ’سوشل امپیکٹ‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ،آمنہ اختر کو ’گرل ڈریمر‘ نامی ادارہ کھولنے اور اس میں ہر نسل، رنگ اور مذہب کی خواتین کو تربیت اور کام کے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

فوربزکی ’30 انڈر 30‘ کی جاری یورپی فہرست میں دو پاکستانی لڑکیاں شامل

Leave a reply