بلوچستان:دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،2 نوجوان شہید

0
44

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے-

باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح نے جام شہادت نوش کیا۔

کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔

کوئٹہ: موٹر سائیکل میں نصب دھما کہ ، 12 افراد زخمی

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نےکیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھیں گی-

یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

Leave a reply