خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے اور اس دوران 4 خوارج زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
بنوں میں کارروائی کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید 3 پاکستانی جیل سے غائب، فیک انکاونٹر کا خدشہ
بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا
پی ایس ایل،کوئٹہ کا کراچی کو جیت کیلئے 143رنز کا ہدف
بہاولپور: سابق شوہر کی سفاکیت، فائرنگ کر کے خاتون کو شدید زخمی کر دیا گیا