بیرونی فنڈز حاصل کرکے عمران نے بیرونی سازش کی. شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ: عمران خان کو فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری شامل ہیں حالانکہ ہمارا قانون ایک بھی غیر ملکی شہری یا کمپنی سے کسی قسم کی کوئی فنڈنگ کی اجزت نہیں دیتا ہے.

انہوں نے کہا کہ: اس فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ سب سے بڑا چور عمران خان اوراسکی جماعت تحریک انصاف ہے.

خاقان عباسی کے مطابق: عمران خان تقریبا پانچ سال تک جھوٹا بیان حلفی جمع کراتا رہا ہے.

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ادارے نے فیصلہ سنا دیا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس پر مزید قانونی کاروائی کولائحہ عمل میں لائے لہذا حکومت اپنی زمہ داری پوری کرے گی.

ان کا کہنا تھا کہ: اگر یہ فلاح بہبود کا پیسہ تھا تو پھر 55 کروڑ روپے جماعت کے اکاؤنٹ میں کیسے آئے؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے میں تو کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمران خان کا ایک بھی سچ بتا دیں جو انہوں نے بولا ہو، عمران خان نے 150 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کیے، اگر یہ فلاح و بہبود کے پیسے تھے تو سیاسی جماعت کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ روپے کیسے آئے، عمران خان نے قوم اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا۔

ان کا کہنا تھا جو پیسے کے لیے قانون اور آئین توڑ سکتے ہیں تو آپ سوچیں کہ وہ ملک کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں، یہ قوم کے جاگنے کا وقت ہے، آج الیکشن کمیشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حقیقت 68 صفحات کی رپورٹ میں پیش کر دی ہے، بات صرف سیاست کی نہیں بلکہ اخلاقیات کی اور لیڈرشپ کی ہے، جو آدمی الیکشن کمیشن سے جھوٹ بول سکتا ہے۔

Comments are closed.