بھارتی آرمی چیف کے بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ ہیں،ہم بھی تیارہیں‌ ،ترجمان دفتر خارجہ

0
30

اسلام آباد:بھارتی آرمی چیف کے بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ ہیں،ہم بھی تیارہیں‌ ،ترجمان دفتر خارجہ کا اعلان، پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کے حوالے سے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات قابلِ مذمت ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے عزم اور تیاری کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے، بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کے رد عمل کو یاد رکھنا چاہیئے جب کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاون کو 150 دن ہوچکے ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق معاملہ حل کرے اور سینئر کشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں کو رہا کیا جائے، نو لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکالا جائے۔

ترجمان دفتر ٰخارجہ نے کہا کہ بھارتی بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بھارت جھوٹے آپریشن کی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے۔پاکستان نے کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعائدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کرتا رہے گا۔

Leave a reply