وزارت خارجہ کا 18 ویں گریڈ کا افسرغیرملکی ایجنٹ بن گیا:اہم اورحساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث

0
42

اسلام آباد :وزارت خارجہ کا 18 ویں گریڈ کا افسرغیرملکی ایجنٹ بن گیا:اہم اورحساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث ،اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ کے 18 ویں گریڈ کے افسر کا غیرملکی انٹیلیجنس کو معلومات دینے کا انکشاف ہوگیا ،

عدالت میں ملزم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پیش کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کے 18 ویں گریڈ کا اہلکار قلب عباس 3 سال سے وزارت خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھا اور وزارت خارجہ میں چائنا ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا ،

ذرائع کے مطابق اس دوران ملزم سفارت کاروں اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کرتا رہا اور ریاست کے تحفظ اور مفادات کے حوالے سے خفیہ معلومات، دستاویزات ان کو فراہم کرتا رہا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 3 اور 4 کے تحت درج مقدمے میں حساس معلومات لیک کرنے میں ملوث پایا گیا ہے ،

Leave a reply