fbpx

فارن فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے رپورٹ جمع کروا دی

فارن فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے رپورٹ جمع کروا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آج فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کروائی ہے

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 14 اپریل کے حکم کے مطابق رپورٹ جمع کروائی ہمارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو 55 گھنٹے دیئے گئے تھے ،الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے کئی رکاوٹیں کھڑی کیں ،رکاوٹوں کے باوجود ہمارے ایکسپرٹ نے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور رپورٹ تشکیل دی رپور ٹ 100 صفحات پر مشتمل ہے،

اکبر ایس بابر نے دستاویزات کی جائزہ رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی اکبر ایس بابر نے چارٹرڈ اکاوَنٹنٹس کے ہمراہ دستاویزات کا جائزہ لیا تھا

الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی گئی درخواست گزار وزیر مملکت فرخ حبیب الیکشن کمیشن پیش ہوئے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ درخواست میں کیا چاہتے ہیں؟ کیا اسکروٹنی کمیٹی کو نوٹس کیا گیا؟ وکیل نے استدعا کی کہ اکبر ایس بابر کو ریکارڈ تک رسائی کی جو سہولت دی گئی وہ ہمیں بھی دی جائے،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر اسکروٹنی کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی