فارن فنڈنگ کیس ،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں بڑی استدعا کر دی

0
27
فارن فنڈنگ کیس ،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں بڑی استدعا کر دی #Baaghi

فارن فنڈنگ کیس ،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں بڑی استدعا کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

درخواست گزار وزیر مملکت فرخ حبیب الیکشن کمیشن پیش ہوئے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ درخواست میں کیا چاہتے ہیں؟ کیا اسکروٹنی کمیٹی کو نوٹس کیا گیا؟ وکیل نے استدعا کی کہ اکبر ایس بابر کو ریکارڈ تک رسائی کی جو سہولت دی گئی وہ ہمیں بھی دی جائے،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر اسکروٹنی کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہمیں بھی دونوں جماعتوں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کا موقع دیا جائے ایک دوسرے کیس میں الیکشن کمیشن نے فریق کو جانچ پڑتال کی اجازت دی ن لیگ 2017 سے اپنی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہیں کراسکی ،مسلم لیگ ن نے 12 اور پیپلز پارٹی نے 7 اکاؤنٹس چھپائے ہیں دونوں جماعتیں آئینی ادارے میں کیوں جواب نہیں دیتیں ؟مریم صفدر کوجعلی تصویر ڈیلیٹ کرنی پڑی ،مریم صفدر جہا ں جہاں جاتی ہیں اس شہر اور اس صوبے کی بیٹی بن جاتی ہیں سندھ گئیں تو آصف زرداری کی بیٹی بن گئی تھیں یہ بہروپیے ہیں، جہاں جائیں گے وہاں کا روپ اختیارکریں گے ،

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ن لیگ نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، اپنی شادی پر مودی کودعوت پر بلا لیتے ہیں حریت رہنماؤں کو بھول جاتے ہیں ، مودی کو خوش کرنے کے لیے نواز شریف حریت رہنماؤں کو نہیں ملتے ، نوازشریف جندال اور بھارتی اداکاروں سے خوشی خوشی ملاقاتیں کرتے ہیں،کلبھوشن کا نام لیتے نواز شریف کو شرم آتی ہے آج یوم شہدا کشمیر ہے، کشمیری ڈوگرا افواج کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑے رہیں گے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

Leave a reply