فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب ، اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں موجود تھے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کررہا ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ا سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کو لکھ دیا ہے 3 نام مانگیں گے جلد نام مل جائیں گے اور ا سکروٹنی کمیٹی فعال ہوجائیگی،

نمائندہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے نہیں آسکے، انور منصور کے سپریم کورٹ سے واپس آنے تک سماعت ملتوی کی جائے،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج کی سماعت کی تاریخ مشاورت سے رکھی گئی تھی، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی آج سے پہلے بھی بیشتر التوا کی درخواست دائر کرچکی ہے،کیسز تو روز لگتے رہیں گے،ہمیں ریکارڈ لیٹ ملا، تیاری کے لیے 20 دن چاہیے ہونگے،ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ بھی دلائل دینے کے لیے تیار نہیں ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار اور پی ٹی آئی کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئے الیکشن کمیشن نے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تحریک انصاف نے کئی بار تاریخی تاخیری حربے استعمال کی ہیں یہ درخواستیں دیتے ہیں کہ اکبر ایس بابر کو اس کیس سے الگ کیا جائے سٹیٹ بینک سے ہمیں سارا ریکارڈ مل چکا ہے یہ کیسی مدینہ کی رہاست کے حاکم ہیں کہ دوسروں کو تو کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں لیکن اپنا احتساب نہیں کرنا چاہتے میں ان کو بتا دوں اب پانی سر سے گزر چکا ہے تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ آ چکا ہے یہ کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے الیکشن کمیشن سے توقع ہے امید ہے یہ ہی اداروں کو ٹھیک کرسکتا ہے الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے الیکشن میں مثال قائم کی ہے امید ہے مارچ میں اس کیس کے حوالے اچھی خبر آئے گی

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ فارن فنڈنگ کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کو فعال نہیں کیا گیا،ایک ممبر کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے سکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہے،64 کروڑ کی ن لیگ اور 35کروڑ کا پیپلز پارٹی حساب نہیں دے سکی،ن لیگ کے 9اور پیپلز پارٹی کے 12خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں،ہم باقاعدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہورہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی جانچ ہونی چاہیے،پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی بات کی جاتی ہے، بلاول اور مریم اپنے پارٹی اکاؤنٹس کا حساب دیں، یو کے میں پارٹی کو لمیٹڈ کمپنیاں بنانے والے اور مارگ سیگل کو ادائیگی کرنے والے جواب دیں،ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طریقے سے قانون کی بالادستی کے سامنے رکاوٹ کھڑی کریں،یہ وطیرہ چھوڑنا پڑے گا، ایک طرف 22سال کی جدوجہد ہے تو دوسری طرف کرپشن ہے ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہتے ہیں اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے اکٹھے ہوجاتے ہیں،عمران خان پاکستان کی تاریح کا سب سے بڑا صحت اصلاحات پروگرام لیکر آئے ہیں،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، ہماری استدعا ہے کہ جلد فیصلہ کیا جائے،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

Comments are closed.