ننکانہ : ڈی سی آفس میں قائم کیے گئے RTI مرکز کا باقاعدہ افتتاح

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب محبوب قادر شاہ نے کہا کہ ضلعی RTIمرکز کے قیام سے ننکانہ کی عوام کو فوری معلومات کی فراہمی کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم مہیا ہوگا،آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کو عوامی اہمیت کی تمام معلومات تک رسائی کا بنیادی حق ہے،عوام تک معلومات کی رسائی کے لیے RTIمرکزکا قیام ڈپٹی کمشنر احمرنائیک کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کیے گئے ضلعی RTIمرکز کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل محمد حنیف ودیگر ضلعی افسران سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگا ن بھی اس موقع پر موجودتھے۔چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب محبوب قادر شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ RTIمرکز میں موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدرآمدپی آئی اوکی اولین ذمہ داری ہوگی،پی آئی او ضلعی RTIمرکز میں درخوست بذریعہ ڈاک،ای میل اور دستی وصول کرسکتاہے،پی آئی او 14یوم کے اندرمطلوبہ انفارمیشن دینے کا پابندہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر انفارمیشن جوکہ دفاتر میں موجود ہوں پبلک انفارمیشن تصور کی جائے گی،تمام محکموں کے پی آئی اوز ایکٹ کے تحت شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں ٹرانسپیرنسی ایکٹ کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں خصوصی مہم چلائی جائے گی جس کے لیے مقامی میڈیا کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب محبوب قادر شاہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر عملدرآمد کو بروقت یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے سربراہان اور پی آئی اوز کوہدایات جاری کیں

Leave a reply