آئیے ، "قومی مفاد کے لئے معاف ، فراموش اور آگے بڑھنے کا عزم کریں،سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت عباد کا یوم آزادی پرپیغام

0
33

کراچی :آئیے ، "قومی مفاد کے لئے معاف ، فراموش اور آگے بڑھنے کا عزم کریں،سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت عباد کا یوم آزادی پرپیغام،اطلاعات کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت عباد نے یوم پاکستان پرمبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام دیا ہے،

وہ کہتے ہیں کہ میں پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ایک خوبصورت ملک دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت عباد کہتے ہیں کہ پاکستان ہماری پہچان جو ہم نے بے پناہ قربانیوں کے ذریعے حاصل کی ہے۔

آئیے آج ہم اپنے عہد کو دوبارہ زندہ کریں کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو عظمت کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

آئیے ، "قومی مفاد کے لئے معاف ، فراموش اور آگے بڑھنے کا عزم کریں اور امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آئندہ کی حکمت عملی تیار کریں۔

Leave a reply