سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

0
34

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفرقبول کرلی۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےموجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری میں ختم ہورہا ہے جب کہ ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ ختم ہونے تک مکی آرتھر کو لانا چاہتی ہے۔

خیال رہے ک چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔

حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

ادھراس سے پہلے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، جو سینئرز بینچ پر ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اسپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں، ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سلیکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، میر حمزہ کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کو دو سال سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے۔

Leave a reply