انا للہ وانا الیہ راجعون:سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

0
61

دبئی: انا للہ وانا الیہ راجعون:سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت کافی دنوں سے خراب تھی اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پرپاکستان کی سیاسی مذہبی اورسماجی شخصیات نے اظہارافسوس کیا ہے اوران کی بخشش کے لیے دعائیں بھی کی ہیں‌

Leave a reply