fbpx

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعظم کوفون کرکے ساری صورت حال بتادی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعظم کوفون کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی اور ناروے کے سابق وزیراعظم کے جیل میگنے بونڈیوک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

ذرائع کے مطابق اس دوران سید یوسف رضا گیلانی اور میگنے بونڈیوک کے درمیان مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے

سید یوسف رضا گیلانی نے دنیا میں قیام امن اور انسانی حقوق کی جدوجہد کیلئے کوشاں اوسلوسینٹر کے سربراہ میگنے بونڈیوک کے ساتھ مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا ہے

سید یوسف رضا گیلانی اور میگنے بونڈیوک کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی اداروں کے فعال کردار کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے

سید یوسف رضا گیلانی نے کبونڈیوک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف ایک جنگ ہے،