سابقہ ملکہ حسن نے فوج کیخلاف ہتھیار اٹھا لئے:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی
برما :سابقہ ملکہ حسن نے فوج کیخلاف ہتھیار اٹھا لئے:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،اطلاعات کے مطابق میانمار میں فوج کی جانب سے لگائے گئے مارشل لا کے بعد سابقہ ملکہ حسن نے بھی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار یکم فروری کو ملکی فوج کی طرف سے آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے شدید بحران کا شکار ہے۔ ملکی فوج نے منتخب رہنما سوچی کو اقتدار سے علحیدہ کر کے ملک کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔
The revolution is not an apple that falls when it is ripe. You have to make it fall. (Che Guevara)
We must Win 💪💪💪 pic.twitter.com/iHEDhF314p— Htar Htet Htet (@HtarHtetHtet2) May 11, 2021
میانمار کی سابقہ ملکہ حُسن ٹار ٹیٹ ٹیٹ نے 2013 ء میں تھائی لینڈ میں مس گرینڈ انٹرنیشنل بیوٹی شو‘ میں میانمار کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے سوئمنگ سوٹ اور قومی لباس کے راؤنڈز میں 60 دیگر خواتین کا مقابلہ کیا تھا۔
ٹار ٹیٹ ٹیٹ کا تعلق میانمار کے دور افتادہ جنگلاتی سرحدی علاقے کے نسلی گروپوں میں سے ایک سے ہے۔ 32 سالہ جمناسٹک انسٹرکٹر نے رواں ہفتے اپنے فیس بک پیج پر جنگجوؤں کے سیاہ لباس میں ملبوس اور ہاتھ میں رائفل کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔
انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے مزاحمتی جنگ کا۔ چاہے آپ ہتھیار اٹھا لیں یا قلم اور کی بورڈ کی مدد سے جمہوریت نواز تحریک کی جدوجہد میں شامل ہوں اور اس کے لئے چندہ جمع کریں، ہر کسی پر لازم ہے کہ ہماری انقلابی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالے۔