راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت،سابق کمشنرراولپنڈی گرفتار

0
32

راولپنڈی:راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت،سابق کمشنرراولپنڈی گرفتار،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق کمشنرراولپنڈی کو گرفتارکرلیا گیا

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آج اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود کو گرفتار کرلیا ہے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود راولپنڈی رنگ روڈ کیس کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، انکوائری ٹیم میں قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ گھوٹالہ پر سوالات کے لئے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمود کو 21 جون کو طلب کیا تھا

Leave a reply