بھٹوخاندان صدمے میں ڈوب گیا:سابق گورنرسندھ ممتازبھٹوکراچی میں انتقال کر گئے

0
24

کراچی:بھٹوخاندان صدمے میں ڈوب گیا:سابق گورنرسندھ ممتازبھٹو 94 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین لاڑکانہ میں ہو گی۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق ممتازبھٹو کچھ عرصےسے علیل تھے، پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔ ان کا شمار سندھ کی قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔

ممتاز بھٹو ممتاز علی بھٹو نے 8 ویں گورنر سندھ رہ چکے ہیں۔

ممتاز بھٹو 1970 میں گورنرو وزیر اعلی سندھ رہے، وفاقی وزیر ریلوے کمیونیکیشن اور شپنگ کارپوریشن بھی رہے۔ پیپلز پارٹی سے ناراضگی کے بعد 1985 میں سندھی بلوچ پشتون فرنٹ کے پہلے کنوینر بنے۔ 1989 میں اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ بنائی۔

 

سردار ممتاز بھٹو 1996 میں نگراں وزیر اعلی سندھ رہے ،2011 میں ممتازبھٹو نے نواز لیگ میں اپنی پارٹی ضم کی۔نوازشریف سے اختلافات کے بعد 2016میں نواز لیگ کو خیرباد کہا،2017 میں ممتاز بھٹو تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

Leave a reply