فارن فنڈنگ کیس،عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو کیا حکم دے دیا؟

0
29

فارن فنڈنگ کیس،عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو کیا حکم دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،ڈی جی لا الیکشن کمیشن ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے،ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے تحریری جواب عدالت کو جمع کرادیئے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ کیس ابھی کس کے پاس ہے ؟،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس ابھی سکروٹنی کمیٹی کے پاس اختتامی مراحل میں ہے ،ہم نے الیکشن کمیشن میں 4 درخواستیں دائر کی تھیں

عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر آپ وکیل کرلیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت6 اپریل تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبینہ دھمکیوں کے حوالے سے درخواست 27 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ اکبر ایس بابر نے درخواست میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت ہراساں ہونے اور دھمکیوں سے بچائے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور جلد فیصلہ سنائے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر 4دسمبرکوخلاف قانون آرڈرپاس کیا،حنیف عباسی بنام عمران خان کیس میں سپریم کورٹ نے قوائد طے کر دیئے تھے،قانون کی نظرمیں الیکشن کمیشن کوئی کورٹ یا ٹریبونل نہیں،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس انکوائری کمیٹی کےپاس زیر التواہے

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اکبرایس بابر کو پی ٹی آئی سے نکالاگیا،شو کاز نوٹس جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں اکبر ایس بابر کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت آرٹیکل 199کااختیاراستعمال کرتے ہوئے فیصلہ نہیں دے سکتی،اکبرایس بابرپی ٹی آئی کے فنڈنگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں، اکبرایس بابرکا 2011 سے پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں، اکبرایس بابرکی پارٹی چھوڑنےکی ای میل ریکارڈ پر موجود ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے اکبرایس بابرکوپی ٹی آئی کارکن قراردیا، اکبرایس بابر کااسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوناخلاف قانون ہے، اکبرایس بابرکی پی ٹی آئی رکنیت کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے،

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

Leave a reply