فرانس:چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی،حالات پھرکشیدہ ہوگئے

0
33

پیرس :فرانس:چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جین کاسٹیکس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔پیرس پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں فرار ہوئے تھے بعد ازاں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص کو پیرس بیسٹیل اوپرا ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا۔سٹی ہال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جائے وقوع کے اطراف میں اسکول کے بچوں رکھا جارہا تھا۔

وزیراعظم جین کاسٹیکس نے پیرس کے شمالی علاقوں کا دورہ منسوخ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پیرس میں بدترین واقعہ پیش آیا’۔انہوں نے کہا کہ ‘چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور دو کی حالت تشویش ناک دکھائی دے رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیرس کے گیارھویں ضلعے میں ہفتہ وار میگزین کے سابقہ دفاتر کے سامنے پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق چارلی ہیبڈو کے دفاتر کا موجودگی ایڈریس سیکیورٹی کے باعث خفیہ رکھا جارہا ہے۔پیرس میں چاقو کے حملے کا واقعی ایسے وقت میں سامنے آیا جب فرانس کے دارالحکومت میں چارلی ہیبڈو پر 2015 میں حملے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

یاد رہے 2015 میں ان حملوں میں فرانس مشہور کارٹونسٹ سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اگلے روز ایک خاتون پولیس افسر کو بھی قتل کردیا گیا تھا اور مسلح حملہ آور ایمیڈی کولیبیلی نے مزید چار افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

فرانس کی پولیس نے 2015 کے حملوں کا ذمہ دار ان 14 افراد کو ٹھہرایا جو مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔خیال رہے کہ چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے گستاخانہ شائع کیے گئے تھے جس پر پوری دنیا میں مسلمانوں میں غم و غصہ پھیل گیا تھا اور شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a reply