fbpx

کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق:تحقیقات کا حکم دےدیا گیا

کوئٹہ: کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق:تحقیقات کا حکم دےدیا گیا،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد میں چار مزدور کنویں میں کام کررہے تھے کہ اچا نک زہریلی گیس بھر جانے سے بیہوش ہو کر گر پڑے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزدوروں کو فوری طور پر کنویں سے نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم اس دوران آدھا گھنٹہ گزرگیا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔