fbpx

ان اللہ وانا الیہ راجعون:دادو میں ایک بھائی کو بچاتے ہوئے چاروں کمسن بھائی ڈوب گئے

دادو:ان اللہ وانا الیہ راجعون:دادو میں ایک بھائی کو بچاتے ہوئے چاروں کمسن بھائی ڈوب گئے ،اطلاعات کے مطابق دادو میں ایک بھائی کو بچاتے ہوئے چاروں کمسن بھائی ڈوب گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ گاؤں پیٹو جتوئی کے مقام پر رائس کینال میں پیش آیا۔

یہ بچے کون تھے اورکس خاندان سے تعلق تھا اس حوالے سے ریکسیو ذرائع نے بتایا کہ چاروں بچے بھائی تھے اور ان کا تعلق باگری قبیلے سے تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں بچے رائس کینال کے کنارے کھیل رہے تھے، کینال میں گرنے والے ایک بچے کوبچاتے ہوئے چاروں بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ مقامی غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.