فرانس سعودی عرب اور عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کردیا
پیرس : سعودی عرب اور عرب امارات کے لیے ایک اور مشکل آگئی ، اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوفرانسیسی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی پامالی اور ان ہتھیاروں کے یمن کے عوام کے قتل عام میں استعمال ہونے کے سنگین خطرے کے باوجود پیرس، ریاض اور ابوظبی کو اسلحوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ، اسپین اور کینیڈا کے ساتھ ہی فرانس بھی یمن جنگ میں ہتھیار اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے والا اصلی ملک ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت فرانس پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے تاکہ وہ سعودی عرب اور امارات کو غیرذمہ دارانہ طور پر ہتھیار بیچنے کا سلسلہ بند کرے
یمن میں سعودی عرب اور امارات کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد دربدر ہوچکے ہیں۔