وفاقی وزیر مذہبی اموری کی مصری سفیر سے ملاقات ، فرانس کے خلاف لائحہ عمل پر طے

وفاقی وزیر مذہبی کی ی مصری سفیر سے ملاقات ، فرانس کے خلاف لائحہ عمل پر طے

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مصری سفیر عزت مآب طارق دروگ سے ملاقات کی ہے . مصر کے شیخ الازہر کی جانب سے چارلی ہیپڈو اور فرانس کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا .
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان مفتی اعظم مصر شیخ الازہر احمد الطیّب کے فیصلے کو سراہتا ہے اور مکمل حمایت کرتا ہے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مصر کو متفقہ حکمت عملی اور ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے:فرانس کےگستاخانہ خاکوں ، چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کرینگے.نمایاں مسلم شخصیات کی مسیحی اور یہودی مذہبی رہنماوں سے ملاقاتوں کی تجویز بھی زیر غور ہے .مسیحی و یہودی مذہبی رہنماوں کو باور کرایا جائے کہ ایسے اقدامات مذہبی منافرت اور عالمی امن کیلئے نقصان دہ ہیں.اس مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان شیخ الازہر مصر سے ٹیلیفون پر بات کرینگے،

مصری سفیر طارق دروگ، نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےمسلم امہ کو متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے:
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے حمایت کے اعلان پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: مصری سفی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.