فرانس جلد گستاخ صدر میکرون کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرلے گا، طیب اردوان نے خوشخبری سنادی

0
22

انقرہ:فرانس جلد گستاخ صدر میکرون کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرلے گا، طیب اردوان نے خوشخبری سنادیا،طلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس جلد صدر ایمانوئیل میکرون جیسے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔

طیب اردوان نے مزید کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لیے فرانسیسی صدر کا مستقبل زیادہ روشن نہیں رہا۔

یاد رہے قبل ازیں صدر طیب اردوان اسلام مخالف بیان دینے پر فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر شروع ہوا تھا۔

Leave a reply