فرانسیی وزیر خارجہ کو اسلام کا احترام یاد آگیا

0
18

فرانسیی وزیر خارجہ کو اسلام کا احترام یاد آگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور فرانسیسی وزیر خارجہ کا آج شام ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں فرانس کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ فرانس اسلام کا احترام کرتاہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریان اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے. رابطے کے دوران فرانسیی وزیر خارجہ نے ڈاکٹر محمدبن عبدالکریم کو بتایا کہ فرانس اسلام کا احترام کرتا ہے اور فرانسیسی مسلمان فرانسیسی جمہوریہ کا حصہ ہیں. ڈاکٹر العیسی نے فرانس کے وزیر خارجہ کو متعلقہ موضع پر اپنے موقف سےآگاہ کیا .


واضح رہے کہ رابطہ عالم اسلامی پوری دنیا کے مسلمانوں‌کا واحد مرکز ہے جس کے تحت کروڑوں‌مسلمان ، علما ، شیوخ جمع ہیں اور اس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں‌ ہے.
واضح رہے کہ فرا نس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنانے اور فرانسیسی صدر کے مسلمانوں کے خلاف بیان پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے . اس سلسلے میں دنیا بھر میں مسلمانوں نے فرانس کا بڑے پیمانے بائیکاٹ کیا . جس کے اثرات بھی دیکھے گئے . دنیا بھر میں فرانس کی اسلام دشمنی پر احتجاج کے بعد فرانس کے موقف میں نرمی دیکھنے کو آرہی ہے .

فرانس کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا ہے ؟

Leave a reply