فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میکرون اور شہزادہ محمد بی سلمان نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا
کراچی،سگی بیٹی سے زیادتی اور حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو سزا
وزیراعلیٰ سندھ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال