فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں گستاخانہ خاکوں پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو یہ درخواست بھی وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی، وزیر اعظم نے پوری مسلم امہ کو خط بھی لکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی معاملہ ہے حکومت کو ہی دیکھنا ہے،حکومت کے اقدامات سے لگتا ہے وہ بھی معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے ،یہ کوئی ایسا شخص نہیں جس نےیہاں توہین رسالت کی اور ہم اس کیخلاف کارروائی شروع کریں ، وکیل طارق سید نے کہا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے کوئی بڑا اقدام نہیں کررہی،حکومت کو لگتا ہے اگرسفارتی تعلقات منقطع کیے توفرانس ایف اے ٹی ایف میں مخالفت کریگا ،ناموس رسالت ﷺکا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ کونسی پروڈکٹ پرپابندی لگانی ہے،ان کےسفیرکےساتھ کیا کرنا ہے، سب حکومت نے دیکھنا ہے،عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی … فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا پڑھنا جاری رکھیں