فرانسیسی سفارتخانے پرحملہ

0
69

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے پرحملہ ہوا ہے

واقعہ تنزانیہ میں پیش آیا جہاں دارلسلام میں فرانسیسی سفارتخانے پر حملہ ہوا، حملے کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جان کی بازی ہا رگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے،

خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص نے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی، جب اسے روکا گیا تو اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انکا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے

واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن ملک کے مرکزی تجارتی شہر داراالسلام میں ایک تقریب میں سیکورٹی حکام سے خطاب کر رہی تھیں میڈیا رپورٹس کے مطابق جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو فرانسیسی سفارت خانہ کے مرکزی گیٹ پر مارا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

Leave a reply