لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئیررہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : لاہور میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ادارے ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہیں، ملک کے مسائل کی وجہ سیاسی قیادت کی ناکامی ہے، مسائل کا حل سب مل کر نہیں کریں گےتو وہ ختم نہیں ہوں گےایسے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا گیا، جو اس کے قابل نہیں تھےپارلیمنٹ میں جانے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سےغافل ہے جبکہ عدلیہ آئین سے بالا نہیں ان کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے نا کہ اس کیخلاف مہم جوئی کرنا۔
پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت لوکل گورنمنٹ کے حق میں نہیں ہے، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اسے الیکشن جتوا دیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، آج حالت یہ ہے کہ وفاقی آفیسر صوبے میں صرف اپنی آسائشوں کے لیے رہتا ہےہمیں حکومت کی ناکامی کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، مسائل کے حل آسان نہیں ہوتے، بنیادی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔
سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔