مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، امتحان ہوگا یا کہ نہیں:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اورکہانی سنادی

0
26

اسلام آباد:مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، امتحان ہوگا یا کہ نہیں:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اورکہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود خان کا کہنا ہے کہ مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے اب امتحانات ہوں گے کوشش ہوگی جو بچے امتحان دیں گے ان کو داخلہ مل جائے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے، اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے نہیں پتا کل کیا ہوگا، کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے، برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات منعقد کیے تھے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں، کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں، امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔

Leave a reply