اسلام آباد:سب سے پہلے پاکستان:اشرافیہ کا مفت پٹرول،گیس،بجلی اوردیگرمراعات کم کی جائیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان بارکونسل نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپاکستان کومستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھراس کابوجھ غریبوں پر ہی نہیں بلکہ اشرافیہ کی موج مستیاںبھی ختم کرنی ہوں گی،
مفت پٹرول میں بھی صرف دس روپے کی کمی ، حکومت ابھی بھی چار گنا منافع کما رہی، شاہ…
پاکستان بار کونسل کی طرف سے کہا گیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو اضافوں نے عوام کے مسائل کئی گنا بڑھا دیے ہیں۔ حالیہ دونوں اضافوں کے بعد پٹرول کی قیمت پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔ یہ صورتحال عوام کے لیے ناقابلِ بیان مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے تو بہت کیے جارہے ہیں لیکن تاحال ایسا کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30،30،روپے اضافہ کر دیا گیا
حکومت کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت شرائط پر کیے جانے والے معاہدے کی وجہ سے عوام اورخاص کرغریب طبقہ بہت ہی زیادہ پریشان ہے یہ کس طرح گزارہ کرتے ہوں گے وہ ہی بہتر جانتے ہیں ، پاکستان بارکونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک اشرافیہ کی موج مستیاں ختم نہیں کی جائیں گی حکومت اس قسم کے فیصلوں پرعمل درامد کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ عوام حکومت امیدآہستہ اہستہ دم توڑ رہی ہیں ۔
پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا
ان حالات میں کئی ایسے عہدیدار ہیں جنہیں نہ صرف مفت پٹرول، بجلی، گیس اور فون کی سہولتیں حاصل ہیں بلکہ انہیں ان کے بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ مفت فضائی سفر اور لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کی طبی سہولتیں بھی حاصل ہیں۔ پاکستان جیسے قرضوں کے جال میں جکڑے ملک کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر اشرافیہ طبقے اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے ایسی پرتعیش مراعات واپس لی جائیں تاکہ سب ملکر پاکستان کومضبوط بناسکیں